قربانی کرو

اے غلامان شہ ابرار قربانی کرو
راضی ہو گا مالک و غفار قربانی کرو

یہ ہے فرمان محمد مصطفیٰ صل علی
مومنو تم ہو اگر زردار قربانی کرو

ہے خلیل اللہ کی پیاری سی سُنت واہ واہ
اور ہے یہ سنت سر کار قربانی کرو

گر رضاے مالک ارض و سما مطلوب ہو
خوبرو اک جانور دمدار قربانی کرو

جانور کے پشت پر آرام سے ہو کر سوار
پل سے ہونا گر تمہیں ہے پار متر ربانی کرو

مال و دولت گھر مکاں میں ہوگی برکت بالیقیں
صدق نیت سے اگر تم یار قربانی کرو

آیت والنحر بتاتی ہے تمہیں یہ عسکری
رب کی خاطر نشان سے ہر بار قربانی کرو

شیخ عسکری رضوى بنارسی